جب سے حماس نے اسرائیل پر ہزاروں میزائل برسا کر اسکی عسکری طاقت اور فوجی استحکام کا بھرم خاک میں ملایا ہے، اسرائل بوکھلایا ہوا ہے۔ غزہ کے شہروں پر وہ تابڑ توڑ حملے کررہا ہے۔اسرائلی فوج نے رہائشی عمارتوں،اسپتالوں، اسکولوں اور عبادت گاہوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ اس نے غزہ کی مکمل طور سے ناکہ بندی کرتے ہوئے کے شہریوں کی خوراک، پانی، ایندھن اور طبی امداد تک رسائی کو نا ممکن بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر رہا ہے جس کے لیے ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ یہ فوجی غزہ کے قریب جمع ہو رے ہیں۔۔اس درمیان حماس نے دھمکی دی ہیکہ اگر اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر حملے بند نہ کئے توایک ایک کرکے اسرائیلی یرغمالوں کو ہلاک کردیا جائےگا۔ اسرائیل کا کہنا ہیکہ حماس کے قبضے میں ایک سو سے زیادہ اسرائلی شہری ہیں۔
حماس کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے اندر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 ہو گئی ہےجبکہ اسکے2156شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک کرنل اور درجنوں فوجی بھی شامل ہیں۔اسرائل کی انتقامی کاروائی میں غزہ میں اب تک700 فلسطینی شہری جاں بحق اور 3,700 زخمی ہو چکے ہیں۔
حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے دھمکی دی ہیکہ ایک فلسطینی گھر پر اسرائلی حملے کے جواب میں اسکے ایک یرغمال کو ہلاک کردیا جائےگا۔
اسرائیل نے غزہ کی پہلے سے جاری ناکہ بندی کو اورسخت کردیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ گروپ نے اسرائیل کی اس کاروائی کو جنگی جرم سے تعبیر کیا ہے۔غزہ میں 2.3 ملین افراد رہتے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کےلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ رلیف ایجنسی UNRWA نے بتایا ہیکہ تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 190,000فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔