qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 1180 فسطینی بچے بے گھر

غزہ پٹی پر اسرائل کے تازہ حملوں سے فلسطینیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 2516 افراد بے گھر ہوئے، ان افراد میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بوڑھے اور 3 معذور تھے
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے تازہ حملوں سے ہونے والی تباہی کے باعث 459 خاندان بے گھر ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں سماجی ترقی کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں 9 مئی کو اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے حملوں کے بعد فلسطینی خاندانوں کی عمومی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “غزہ پر حالیہ حملوں میں 459 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔”اسرائیل نے غزہ میں 2516 افراد کو بے گھر کیا، ان افراد میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بوڑھے اور 3 معذور تھے۔

لڑاکا طیاروں اور دھماکوں کی آوازوں نے بچوں کو بہت خوفزدہ کیا، ان پر گہرے نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ، یہاں تک کہ کئی بچے خوف کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی اور علاقائی اداروں سے “اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد” کی اپیل  کی گئی  ہے۔

Related posts

وجے واڑہ میں یوم قدس پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

qaumikhabrein

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

qaumikhabrein

گوگل نے ڈوڈل بنا کر گاما پہلوان کو پیش کیاخراج عقیدت۔

qaumikhabrein

Leave a Comment