فلسطینیوں پر اسرائل کے وحشیانہ حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے فضائی حملوں سے بچنے کے لئےمحفوظ مقامات کی جانب جانے وال فلسطینیوں کی گاڑیوں کے قافلے پر اسرائل نے فضائی حملہ کیا ۔ اس حملے نتیجے میں 70 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔یہ خبر این بی سی اور اسکائی نیوز نے دی ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس IDF نے غزہ میں آباد فلسطینیوں سے علاقہ چھوڑ کر جنوبی غزہ کی جانب جانےکے لئے چھ گھنٹے کی مہلت دی ہے۔لیکن جنوبی غزہ کی جانب جانے والے فلسطینیوں قافلے کو بھی اسرائل نے نشانہ بنا دیا۔اسرائیلی چینل 12 نے بھی شمالی غزہ سے روانہ ہونے والے شہریوں کے ایک قافلے پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کی ہے۔یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا۔
اس درمیان فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہیکہ صیہونی حکومت کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 افراد شہید ہوئے جن میں سے 24 بچے ہیں۔ادھر یونیسیف کا کہنا ہیکہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران 420,000 لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور حالات ایسے ہیں کہ ان کی مدد کرنا بہت مشکل ہے۔