qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے بعد اب غزہ پر اسرائل کے وحشیانہ حملے

رمضان میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر ریڈز کے بعد اسرائلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں رہائشی مکانوں اور اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔اسائلی طیاروں نے خالی پڑی زمینیوں اور کھیتوں پر بھی حملے کئے۔

مشرقی غزہ پٹی میں واقع اسپتال جزوی طور پر اسرائیلی حملے میں تباہ ہو گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہیکہ غزہ میں اسرائل نے طبی ادارو پر حملے کئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے اسرائلی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اسپتال پر حملے نے نہ صرف مریضوں کے لئے خطرا پیدا کیا بلکہ مریضوں ، انکے تیمار داروں اور طبی عملے میں بھی خوف و ہراس پھیلا دیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے عالمی برادری سے طبی اور صحت اداروں پر حملے روکنے کے لئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ غزہ میں حماس کے ہتھیاروں کے ذخٰرے تباہ کرنے کے لئے یہ حملے کئے گئے تھے۔

Related posts

عرب حکمراں بے غیرتی کا لباس اتارنے کو تیار نہیں

qaumikhabrein

جامعہ اردو علیگڑھ اور لکھنؤ یونیورسٹی میں معاہدہ

qaumikhabrein

فرانس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment