qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

معروف شاعر اور سائنسداں گوہر رضا کی ماں کا انتقال۔

انقلابی لہجہ کے شاعر اور سائینس داں گوہر رضا کی والدہ کنیز حیدر کا97 برس کی عمر میں گزشتہ روز دہلی میں انتقال ہو گیا۔ کنیز حیدر کے شوہر وزارت حسین علیگڑھ مسلم یونورسٹی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک تھے اور اپنے دور کے سرکردہ کمیونسٹ لیڈر تھے۔ کنیز حیدر سرکردہ صحافی برادران قمر آغا اور ظفر آغا کی سگی خالہ تھیں۔ کنیز حیدر نے تعلیم کے دلدادہ گھرانے میں آنکھ کھولی۔ وہ نہایت جہاں دیدہ اور معاشرے اور ملک کے مسائل اور نشیب و فراز پر گہری نظر رکھنے والی خاتون تھیں۔

گوہر رضا۔شاعر اور سائنسداں(فائل فوٹو)

ضعیف العمری کے باوجود وہ دہلی میں خواتین کے حقوق کی تحریکوں میں اکثر و بشتر شریک رہا کرتی تھیں۔ کنیز حیدر کے پسماندگان میں تین فرزند وصی حیدر، احمر رضا اور گوہر رضا، اور دو بیٹیاں کوثر ہاشمی اور حنا وزارت ہیں۔ کنیز حیدر کے بڑے داماد معروف سماجی کارکن سہیل ہاشمی ہیں جو مقتول سماجی کارکن اور ڈرامہ آرٹسٹ صفدر ہاشمی کے بڑے بھائی ہیں۔ گوہر رضا کی اہلیہ صفدر اور سہیل ہاشمی کی بہن اور معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی ہیں۔

شبنم ہاشمی۔سماجی کارکن(فائل فوٹو)

کنیز حیدر کے بڑے فرزند وصی حیدر اے ایم یو کے فزیکس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے۔ جبکہ احمر رضا محکمہ قابل تجدید توانائی کے ڈائیریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ کنیز حیدر کو دواریکا واقع قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔

Related posts

ڈاکٹر سید رضا حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ۔

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کی جانب بڑھتے ہاتھوں کو توڑ دیا جائے گا۔ اردو غان۔

qaumikhabrein

ذلت و رسوائی وسیم کا مقدر بن گئی ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment