qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ٹھگی کے نئے طریقے سے ہوشیار۔

جیسے جیسے آن لائن شاپنگ کا رواج بڑھ رہا ہے ۔ ٹھگوں نے بھی لوگوں کو دھوکا دیکر پیسسے کمانے کے نئے نئے طریقے ایجاد کر لئے ہیں۔ لاٹری جیتنے کی فون پر خبریں دیکر کچھ پیسے کمانے کا طریقہ پرانا ہو گیا ہے۔ اب زمانہ او ٹی پی یعنی One Time Password کا ہے۔اب او ٹی پی کے ذریعے لوگوں کو ٹھگا جارہا ہے۔

ایک بالکل نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔ لوگوں کو شوق آن لائن شاپنگ کا ہے۔ اسی شوق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھگوں نے ایک طریقہ ایجاد کیا ہے۔ آپ کے پاس ایک فون آتا ہیکہ میں کورئیر والا ہوں آپ کا پارسل آیا ہے۔ میں آپکے دروازے پر کھڑا ہوں۔ آپکو حیرت ہوتی ہیکہ میں نے تو کوئی آرڈر کیا نہیں ۔پارسل کیسے آیا۔ آپ گیٹ پر پہونچتے ہیں وہاں موجود ڈلیوری مین آپ کو پارسل کے بارے میں بتاتا ہیکہ رقم دیکر پارسل لے لیجئے۔ یہ طریقہ COD یعنی کیش آن ڈلیوری کہلاتا ہے۔

آپ کہتے ہیں کہ میں نے کوئی سامان نہیں منگایا۔ وہ کسٹمر کیئر سے آپکی بات کراتا ہے۔ دوسری طرف سے فون پر کہا جاتا ہیکہ آرڈر کینسل کرنے کے لئے آپ ڈلیوی مین کو وہ او ٹی پی بتا دیں جو آپکے فون پر آئےگا۔ آپ اسکے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ چند لمحوں میں آپکے فون پر او ٹی پی نمبر آتا ہے وہ آپ دلیوری مین کو بتاتے ہیں۔ او ٹی پی لیکر وہ کہتا ہیکہ آرڈر کینسل ہو گیا ہے۔ آپ مطمئن ہو کر گھر کے اندر آجاتے ہیں۔ ڈلیوی مین بھی چلا جاتا ہے ۔

اتنی دیر میں آپ کو فون پر بینک کا میسیج آتا ہیکہ آپکے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لئے گئے ہیں۔ آپ جلدی سے اپنا اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ چیک کرتے ہیں۔ وہ تو آپکے ہی پاس ہیں۔ پھر یہ پیسے کیسے نکل گئے۔ تو جناب جو او ٹی پی آپ نے پارسل کینسل کرنے کے لئے ڈلیوی مین کو بتایا تھا اس کی وجہ سے آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی ہو گیا۔ تو جناب ہوشیار رہئے ٹھگوں سے۔۔

Related posts

امام علی نقی علیہ السلام۔زیارت جامعہ کبیرہ اور زیارت غدیر آپکی تعلیم کردہ ہے

qaumikhabrein

سرائیلی جیل فلسطینی قیدیوں کے لئے کربلا بنا دی گئی

qaumikhabrein

ملک میں لائبریریوں کا جال پھیلانے کے لیے “مائیکرو لائبریری، مائیکرو فنڈنگ” کا فارمولا

qaumikhabrein

Leave a Comment