qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

فرانس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی۔

فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور اسے شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور اسے شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ انادولو ایجنسی

اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی مدد سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد “آئپ سلطان مسجد” کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔۔خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیر تعمیر مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اچھی طرح سے تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انھیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔ابھی تک پولیس کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related posts

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سی ای او انیس شیخ مستعفی۔مفاد پرست ٹولے سے تھے پریشان۔

qaumikhabrein

شب قدر کے اعمال کااہتمام

qaumikhabrein

امام زادہ حضرت سید محمد ابن امام علی نقی علیہ السلام 

qaumikhabrein

Leave a Comment