فرانس کے صدر پر فوڈ مارکیٹ کے دورے کے دوران ٹماٹر پھینکے گئے۔
فرانس کے صدر امینوئل میکرون کے خلاف اس ملک کے عوام میں پائی جانے والی نفرت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوئے اور ان کے خلاف نعرے لگائے گئے تاہم اس بار ان پر ٹماٹر پھینگے گئے۔
فرانس کے صدر امینوئل میکرون جیسے ہی شمالی پیرس کے علاقے میں پہنچے تو ہجوم نے ان پر ٹماٹر پھینکے جن سے وہ بہ مشکل تمام بچ سکے، اسی لمحے صدر کے سکیورٹی گارڈز نے خصوصی چھتری کے ذریعے صدر کو ٹماٹروں کی بارش سے بچا لیا۔اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کے سبب میکروں مسلم دنیا میں نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ میکرون ابھی چند روز قبل ہی دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔