qaumikhabrein
Image default
uncategorized

پاکستانی کرنل کو ہندستان سے وفاداری کا انعام پچاس برس بعد ملا۔

لیفٹینٹ کرنل قاضی سجاد علی ظہیر کو ہندستان سے وفاداری کا انعام پچاس برس بعد پدم شری کی صورت میں ملا ہے۔ قاضی سجاد علی ظہیر کو چند روزقبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پدم شری سے نوازا۔ لیفٹیننٹ کرنل قاضی سجادعلی ظہیر آخر ہیں کون۔ اور ہندستان سے انکی وفاداری کا معاملہ کیا ہے تو سنئے۔ قاضی سجاد علی سابق پاکستانی فوجی ہیں۔جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہندستان میں داخل ہو گئے تھے۔انہوں 1971 کی جنگ میں بنگلہ دیش کے قیام میں ہندستان کی مدد کی تھی۔ 1971 کی جنگ کے بعد پورے عرصہ میں قاضی سجاد علی کو شک کی نگاہ سے ہی دیکھا گیا۔ بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک اورپاکستانی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں انکے ذریعے دی گئی خفیہ معلومات کا صلہ اب جا کر انہیں ہندستانی حکومت کی جانب سے دیا گیا ہے۔

بات1971 کی ہے۔ بیس سالہ قاضی سجاد علی ظہیر سیالکوٹ میں تیعنات تھے۔ جب اس وقت کے مشرقی پاکستان اور اب کے بنگلہ دیش میں پاکستانی فوج کے مظالم عروج پر تھے تو سجاد علی ظہیر سرحد پار کر کے ہندستان آگئے تھے۔ انہیں پاکستان کا جاسوس سمجھا گیا۔ بی ایس ایف حکام اور پٹھان کوٹ میں ہندستانی فوج کے حکا م نے ان سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی۔ جب قاضی سجاد نے پاکستانی فوج کے بارے میں خفیہ جانکاری کا پلندہ کھولا تو انکے ساتھ نرمی کی گئی۔انہیں دہلی میں ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ملک کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ انہوں نے معلومات کو ساجھا کیا۔

مکتی باہنی کے جوان

۔قاضی سجاد علی کو بنگلہ دیش پہونچایا گیا جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے مجاہدین آزادی (مکتی باہنی) کو چھاپہ مار جنگ کی تربیت دی۔ جنہوں نے بعد میں پاکستانی فوج سے مقابلہ کیا۔ قاضی سجاد علی ظہیر سے پاکستان آج تک نفرت کرتا ہے۔گزشتہ پچاس برس سے پاکستان میں سزائے موت قاضی سجاد علی کا انتظار کررہی ہے۔

بنگلہ دیش حکومت قاضی سجاد کی خدمات کا اعتراف بہت پہلے کرچکی ہے۔ انہیں بنگلہ دیش کے بہادری کے میڈل بیر پروتیک اور اعلیٰ ترین سول اعزاز سوا دھینتا پدک سے نوازہ جا چکا ہے۔ ہندستانی سرکار نے اب جا کر قاضی سجاد علی ظہیر کو پدم شری سے نوازہ ہے۔ ہندستان میں قاضی سجاد علی ظہیر کو انصاف تو ملا لیکن بہت تاخیر سے۔

Related posts

جو بائیڈن کا اسرائیل دورہ۔۔۔ مقبوضہ فلسطین فوجی چھاونی میں تبدیل

qaumikhabrein

امریکی دوا سازکمپنی ماڈرنا کی انسان دشمن پالیسی۔ غریب ملکوں کو کورونا دوا دینے میں آناکانی۔

qaumikhabrein

ہندستان میں ویکسین ۔۔چراغ تلے اندھیرا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment