عراقی خبر رساں ذرائع کے مطابق کردستان کے علااقے اربیل میں ہوائی اڈے پر ڈرون سے حملے کئے گئے ہیں۔اربیل کے سلامتی اہلکاروں اور مقامی میڈیا کے حوالے سے خبر ملی ہیکہ یہ دھماکے امریکی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے کئے گئے۔
کسی جانی نقصان کی ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس درمیان عراقی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہیکہ اربیل میں واقع امریکی فوجی ٹھکانوں کو عراق کی مزاحمتی تحریک نے نشانہ بنایا ہے۔ دھماکوں کے بعد اربیل ہوائی اڈے کو عالمی اور گھریلو پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ اربیل میں امریکی قونصل خانے کو خالی کرالیا گیا ہے۔