qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کردستان کےاربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بنایا گیا نشانہ۔۔

اتوار 13 مارچ کی صبح سویرے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں امریکی قونصل خانے کے نزدیک 12 بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں اور شہر میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے محقق، چارلس لِسٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاسداران انقلاب نے ایران میں تبریز کے قریب واقع اڈے سے فتح 110 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اربیل میں امریکی قونصل خانے پر فائر کیے ہیں۔

ان کے مطابق تبریز اور اربیل کا فاصلہ تقریباً 350 کلومیٹر ہے اور یہ فتح 110 میزائل کی رینج کے مساوی ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہیکہ اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ بیلسٹک میزائل سے کیا گیا!
عراقی العہد نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اربیل میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر کل رات کے حملے کے بارے میں کہا:
اربیل پر بمباری سے عراقیوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اربیل پر بمباری بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ کی گئی جس سے اسرائیلی موساد کے اڈے کو درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا

با خبر ذرائع کے مطابق بمباری نے صلاح الدین تفریحی سڑک پر واقع موساد کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ نے حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ لیکن ایران کی جانب سے اس حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

Related posts

اسرائیلی بھی ایران کی فوجی طاقت کا معترف۔

qaumikhabrein

دہلی۔ کار میں بھی ماسک لگانا لازمی۔

qaumikhabrein

عراق میں امریکی فوجی کارواں پر پھر حملہ

qaumikhabrein

Leave a Comment