qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران سے واپسی پریوروپی یونین افسرکو جرمنی میں حراست میں لے لیا گیا۔

ایران جوہری معاہدے میں مذاکرات کرنے والے یورپی یونین کے مرکزی نمائندے اینرک مورا نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہیں سفارتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔اینرک مورا یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائب صدر ہیں۔انکا کہنا ہیکہ انہیں جرمن پولیس نے بغیر کسی وضاحت کے تہران سے برسلز جاتے ہوئے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔مورا کے مطابق جرمن پولیس نے میرا پاسپورٹ اور میرا فون ضبط کر لیا۔
بین الاقوامی امور کے ایرانی تجزیہ کار رضا ناصری نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا کی تہران سے واپسی پر جرمن پولیس کی طرف سے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر عارضی حراست کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ
یہ دیکھتے ہوئے کہ اینریک مورا کے سفر کا آغاز ایران سے ہوا تھا اور ان کے سیل فونز – جن میں تہران میں ان کی ملاقات کے بارے میں معلومات موجود تھیں – ضبط کر لیے گئے تھے، ایران کو جرمن حکومت سے ان کی عارضی حراست کے لیے وضاحت طلب کرنی چاہیے۔مورا نے تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے تعلق سے گفتگو کی تھی۔

Related posts

برازیل نے ہندستان کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

qaumikhabrein

امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے جاری

qaumikhabrein

بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سنٹر کی جانب سے “صحت مند نہٹور” مہم چلائی جائےگی

qaumikhabrein

Leave a Comment