عرب حکومتیں تو اسرائیل سے دوستی گانٹھ رہی ہیں اور اسرائیل فلسطینی علاقوں کو نگلتا جارہا ہے۔ فلسطینیوں پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس دوران برطانیہ سے ایک آواز اٹھتی ہے اسرائیل کی ظالمانہ حرکتوں کے خلاف۔ اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کی یہ آواز ہے ہیری پاٹر فلموں کی اداکارہ ایما واٹسن کی۔اس آوازنے اسرائیل کے ناجائز قبضے کو للکارا اور اسکی فلسطینیوں کے نسلی صفائی کے منصوبوں کی ببانگ دہل مخالفت کی ہے۔ایما واٹسن نے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیا ہے
اسکا نتیجہ یہ ہوا ہیکہ اسرائیل اور یہودی لابی ایما واٹسن کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئی ہے۔ایما کو یہودی دشمن قرار دیا جارہا ہے۔ اس درمیان ہالی ووڈ کی کئی فلمی ہستیاں ایما واٹسن کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔ اور انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی باتیں شروع کردی ہیں۔چالیس اداکاروں کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ہمیں معلوم ہیکہ اسرائیل غیر قانونی قبضہ کرنے والی طاقت ہے۔ اور فلسطینی عوام فوجی ظلم اور نسلی منافرت جھیلنے والی قوم دونوں میں کتنا فرق ہے
۔ہالی ووڈ اداکاروں نےاسلامو فوبی اور ہر قسم کی ننسل پرستی کی مذمت کی ہے۔ عرب ممالک بھلے ہی فلسطینی کاز سے غداری کریں لیکن فلسطینیوں کی دنیا بھر میں حمایت کم ہونے والی نہیں ہے۔