qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

البرٹ آئن سٹائن کا بیش قیمت جملہ

بڑے لوگوں کی باتیں بھی بڑی ہوتی ہیں۔جتنی بڑی شخصیت ہوگی اسکی باتوں میں اتنی ہی زیادہ حکمت ہوگی۔ اب معروف دانشور البرٹ آئن سٹائن کو ہی لے لیجئے۔ رواروی میں لکھا گیا انکا ایک جملہ لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوا۔ اس فلسفی اور مفکر کا یہ ایک جملہ زندگی کے فلسفے او ر مسرت کے ایک لمحے کی قیمت بیان کرتا ہے۔

1922 میں جب آئن سٹائن کیلئے نوبل پرائز کا اعلان کیا گیا اس وقت وہ جاپان میں تھے۔وہ ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں ٹھرے ہوئے تھے۔ اس لمحے ہوٹل کا ایک ملازم ان کیلئے چائے لیکر آیا لیکن اسے ٹپ میں دینے کیلئے آئن سٹائن کے پاس پیسے نہیں تھے-
آئن سٹائن نے ایک کاغذ پرچند جملے لکھ کر اس نوجوان کو پکڑا دیے اور کہا کہ اسکو سنبھال کر رکھنا –

بعد میں آئن سٹائن کا لکھا کاغذ کا وہ ٹکڑا 1.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوا -آپ جانتے ہیں اس کاغز کے ٹکڑے پر کیا لکھا ہوا ہے
اس پر تحریر ہے ۔ ۔
“ایک پرسکون اور معمولی زندگی مسلسل بے چینی کے ساتھ کامیابی کے حصول سے زیادہ خوشی لاتی ہے۔”

Related posts

یو پی میں انتقامی سیاست کا کھیل شروع؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

فوجی ساز و سامان سے لدے سیکڑوں امریکی ٹرک شام کیوں بھیجے گئے ہیں۔

qaumikhabrein

مکار صیہونیوں کی نظر اب لبنان کے تیل پر۔ حزب اللہ ہوشیار

qaumikhabrein

Leave a Comment