qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غزہ میں نیتن یاہو کو کامیابی نہیں مل سکتی۔ ایہود اولمرٹ

اسرائیل  کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کے خلاف جارحیت اور مسلسل حملوں پر صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اولمرٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں نتن یاہو کےلئے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے لہذا فوری طور پر جنگ بندی کرنا چاہئے۔

اولمرٹ نے کہا کہ اسرائیل کو فریب کار نتن یاہو سے جلد اپنی جان جھڑانا ہوگی۔ نیتن یاہو نے سیاسی فریب کاری اور نیرنگ بازی کرتے ہوئے صرف جھوٹ بولا ہے۔ نتن یاہو کے اہداف حاصل ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

دراین اثناء عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات ناقابل تلافی ہیں۔ مسلح افواج کی بڑی تعداد غزہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکی ہے۔

بعض صہیونی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہونے والے انکشافات کے مطابق غزہ میں صہیونی فوج شدید نقصان اٹھانے کے بعد افراتفری کا شکار ہے۔ صہیونی حکام کے دعووں کے برعکس حماس کو اب تک شکست نہیں دی جاسکی ہے۔

Related posts

ہم داعش کی حمایت نہیں کرتے۔ایران سے قریبی رشتے اہم۔۔ طالبان۔

qaumikhabrein

کووڈ دوا کی پہلی کھیپ پہونچی فلسطین۔ کو ویکس

qaumikhabrein

امروہا کے لئے اعزاز کا باعث بنے حکیم صباحت اللہ

qaumikhabrein

Leave a Comment