
مناسک حج کی ادائیگی کے بعد بقیع قبرستان کی زیارت کرنا جائز ہے۔یہ۔ کہنا ہے مصر کے دارا لا فتا کا۔کچھ حجاج نے اس سلسلے میں مصر کے دارا افتا سے فتویٰ طلب کیا تھا۔۔
دارالافتاء مصر نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فقہائے کرام کا اتفاق ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد اہل بیت اطہار علیہم السلام کی قبور کی زیارت کرنا مستحب ہے۔
دارالافتاء نے ابن مودود المصلی الحنفی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں: مستحب ہے کہ حجاج کرام روضۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کے بعد بقیع قبرستان جائیں اور سید الشہداء حضرت حمزہ علیہ السلام، امام حسن ابن علی علیہ السلام، امام زین العابدین علیہ السلام، امام محمد باقر علیہ السلام، امام جعفر صادق علیہ السلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے فرزند جناب حضرت ابراہیم کی قبروں کی زیارت کریں۔۔