qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ہالینڈ اور سویڈن کے سامان کا بائکاٹ کیا جائے۔جامعۃ الازہر کی مسلمانوں سے اپیل

مصر کی جامعۃ الازہر مصر نے عرب دنیا کے شہریوں اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام ڈچ مصنوعات اور سویڈش اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور قرآن کریم کی حمایت میں مضبوط اور متحد موقف اختیار کریں۔الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ تمام ڈچ مصنوعات اور سویڈش اشیا پر پابندی، ان دونوں ممالک کی حکومتوں کا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی توہین کرنے اور غیر انسانی ، غیر اخلاقی ، نفرت انگیز اور وحشیانہ جرائم جنہیں وہ آزادی اظہار کا نام دیتے ہیں، اس کےخلاف ایک مناسب ردعمل ہے۔

جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں عرب ممالک اور عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پابندی پر عمل کریں اور اپنے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اس کے متعلق بتائیں اور یہ جان لیں کہ اس معاملے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا لاپرواہی دین کی حمایت میں واضح ناکامی ہے۔

مصر کی الازہر نے سویڈن میں انتہا پسند گروپوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقدسات اسلامی کی توہین کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الازہر نے اس بات پر زور دیا کہ سویڈن میں قرآن مجید کو جلانا اس ملک کے حکام کی ملی بھگت اور اسلامی مقدسات کی توہین اور مسلمانوں کو اکسانے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یمن میں سویڈن واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کے لیے پیر کو یمن کے صوبہ صعدہ سے بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مظاہرین نے سویڈن میں ہونے والے واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے معاملے پر عربی اور اسلامی حکومتوں کی خاموشی لائق مذمت ہے۔ مختلف ملکوں میں مسلمانوں کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

Related posts

حج کے لئے برطانیہ سے پیدل سفر کیا آدم محمد نے

qaumikhabrein

ضلع کٹک میں عالمی مجاہد ملت کانفرنس

qaumikhabrein

فرقہ وارانہ تقسیم کا کھیل۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment