
مشرقی یروشلم میں شیخ جراح کے پڑوس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتہا پسند رکن اتمار بن گائیر کے پارلیمانی دفتر کے افتتاح کے موقع پر فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائلی ذرائع ے مطابق ان جھڑپوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔اتوار کی صبح اسرئیلی آباد کاروں نے شیخ جراح علاقے پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی اپنا دفتر قائم کرلیا ہے۔ جسکی فلسطینی مخالفت کررہے ہیں۔درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے سالم کی زمین پر زبردستی ٹینٹل گا دیا۔ جھڑپ میں زمین کی مالکہ تہتر سالہ فاطمہ سالم زخمی ہو گئیں۔حملہ آور یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے ساتھ دھکا مکی کی اور مرچوں کا اسپرے کیا۔اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اتمار بن گائیر بھی حملہ آوروں کے ساتھ آکر مل گیا ۔ اس نے کہا کہ زمین کے مالک یہودی ہیں۔ جھگڑے کے دوران دونوں طرف سے کرسیاں اچھالی گئیں.

۔ اسرئیلی پولیس نے مداخلت کی اور فلسطینیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔اتمار بن گائیر یہودیوں کی پاور پارٹی کا صدر ہے جو مذہبی صیہونی سیاسی اتحاد کا حصہ ہے جو فسلطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ شیخ جراح علاقے کے فلسطینی اپنی زمین بچانے کے لئے جی جان سے لڑرہے ہیں۔