qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دبئی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزامتعارف

امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا(انٹری پرمٹ)متعارف کرادیا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپریہ نیاویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کوسہولت مہیاکرنا،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔

یواے ای میں 14لاکھ ڈالر(50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر((500,000 امارتی درہم ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھ ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔

سیکنڈری اسکول میں 95 فی صدسے زیادہ نمبر یا 3.75 یا اس سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط (جی پی اے)والے غیر معمولی طلبہ پانچ سالہ ویزے کے اہل ہیں اوراپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں۔

Related posts

اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔نئی نسل کو اردو سے جوڑنا ہماری اولین ذمہ داری۔۔ ڈاکٹرتقی عابدی۔

qaumikhabrein

آل سعود کے ہاتھوں شھید ہونے والے شیعہ نوجوانوں کی نمازِ جنازہ

qaumikhabrein

خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں!ایک سبق آموز کہانی

qaumikhabrein

Leave a Comment