qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سائنسداں پردیپ کرولکر پاکستان کے لئے جاسوسی کے معاملے میں گرفتار

DRDO کے سائنسداں کی جاسوسی کے سلسلے میں گرفتاری کی خبر ملک کے الیکٹرانک میڈیا سے بالکل غائب ہے۔ مودی میڈیا نے اس خبر کی جانب سے آنکھیں صرف اس لئے موند رکھی ہیں کہ پاکستان کے لئے جاسوسی کے سلسلے میں جس سائنسداں کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔ مودی میڈیا کو بجرنگ دل پر پابندی لگانے کے کانگریس کے وعدے اور فلم کیرلا اسٹوری کی مخالفت کے سلسلے میں بحث و مباحثہ سے فرصت نہیں ہے۔ کیونکہ یہ دونوں ایشوز ایسے ہیں جن سے بی جے پی کو کرناٹک اسمبلی کے الیکشن میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

پونا میں اے ٹی ایس نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ آرگنائزیشن DRDO سے منسلک سائنسداں پردیپ کرولکر کو گرفتار کیا ہے۔ 59 سالہ پردیپ کرولکر پاکستانی خفیہ ایجنٹ کو خفیہ اور احساس معلومات فراہم کراتا رہا ہے۔ سائنسداں پردیپ کرولکر وہاٹس ایپ اور ویڈیو کال کے ذریعے پاکسانی خفیہ ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا۔پردیپ کرولکر میزائل لانچرس ، ملٹری انجینئرنگ آلات، روبوٹس اور ملٹری ایپلیکیشنز کے لئے سسٹمز کی ڈیزائننگ اور تیاری کے کام کا ماہر ہے۔ وہ پونے میں قائم DRDO کی لیباریٹری سے منسلک ہے۔ پردیپ کرولکر پر الزام ہیکہ اس نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خفیہ اور حساس معلومات دشمن کو فراہم کیں۔ ان حساس معلومات کے دشمن کے ہاتھ پڑنے سے ملک کی سلامتی کو خطرا لاحق ہو سکتا ہے۔

پردیپ کرولکر DRDO میں ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ Establishment(انجینئرنگ) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہے۔1963 میں پیدا ہونے والا کرولکر 1988 سے DRDOسے جڑا ہوا ہے۔ اس نے1985 میں CEOP پونا سے BE کیا۔ ٹیم لیڈر اور ڈیزائنر کے طور پر کرولکر نے بہت سے ملٹری انجینئرنگ سسٹمس اور آلات بالخصوص ہائپر بارک چیمبر، موبائل پاور سپلائی اور ہائی پریشر نیومک سسٹم کے ساتھ ساتھ میزائل لانچرس، نربھے سب سانک کروز میزائل سسٹم،پرہار،QRSAM اور XRSAM کی تیاری اور ڈیزائننگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسپیشل کورٹ جج ایس آر نواندر نے پردیپ کرولکر کو 9 مئی تک کے لئے اے ٹی ایس کی تحویل میں دیدیا ہے۔ اے ٹی ایس نے کرولکر کی پاکستانی جاسوس کے ساتھ رابطے اور حساس معلومات کی فراہمی کو Honey Trap قرار دیکر اسکے جرم کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ جاسوسی کے تعلق سےHoney Trap کی اصطلاح ان معاملوں میں استعمال کی جاتی ہے جہاں دشمن کی جانب سے خاتون کسی مرد کو اپنے عشق میں پھانس کر اس سے حساس معلومات حاصل کرتی ہے۔

Related posts

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹس مزید دو سال کے لیے معطل۔

qaumikhabrein

فرانس میں یہودیوں کیخلاف بیان پر مسجد بند کردی گئی۔

qaumikhabrein

سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کے لئے آواز نہیں اٹھاتیں۔ اسد اویسی

qaumikhabrein

Leave a Comment