qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

پیروں سے بنی اپنی تصویر دیکھ کر رونالڈو حیران رہ گئے

سعودی فٹبال ٹیم کے ساتھ لیجنڈ فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو تہران میں دیکھ کر لوگ خوشی سے دیوانے ہو گئے اور رونالڈو ایک معزور آرٹسٹ کے ذریعے پیروں سے بنائی گئی اپنے تصویریں دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئے۔

جسمانی طور سے85 فیصدمعزور فاطمہ حمامی رونالڈو کی پرستار ہے۔جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ رونالڈو تہران آنے والے ہیں تو انہوں نے رونالڈو کی کئی تصویریں بنا ڈالیں اور اپنے انسٹا گرام پر اس دعا کے ساتھ پوسٹ کر دیں کہ کاش وہ رونالڈو سے ملاقات کرسکتیں۔رونالڈو نے جواب میں لکھا ‘اس جذبہ ولولہ کی کوئی حد نہیں ہے’اور جب رونالڈو اپنی سعودی ٹیم کے ساتھ ایک نمائشی میچ کھیلنے کے لئے تہران آئے تو فاطمہ حمامی سے خاص طور سے ملنے پہونچے۔فاطمہ حمامی ایسی فنکارہ ہیں جو اپنے پیروں سے تصویریں بناتی ہیں۔ رونالڈو اپنی منھ بولتی تصویریں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔انہوں نے فاطمہ کو شاباشی دی۔گلے سے لگایا اور اسے اپنی مخصوص سات نمبر والی جرسی تحفے میں دی۔

یکم فروری1989 کو اصفہان صوبے کے سفید شہر کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی فاطمہ حمامی پیدائشی طور سے معزور ہیں لیکن قدر ت نے انہیں مصوری کے ہنر سے مالامال کیا ہے۔ وہ پیروں کے ذریعے تصویریں بناتی ہیں۔ وہ دنیا کی مشہور ہستیوں ،کھلاڑیوں اور فلم اداکاروں کی شاندار تصویریں بنا کر لوگوں کو حیران کر چکی ہیں۔

فاطمہ حمامی اپنے ہاتھوں کا کام پیروں سےلیتی ہیں ۔وہ کمپیوٹر اور موبائل فون بھی پیروں کی مدد سے ہی استعمال کرتی ہیں۔رونالڈو کی تصویر بنانے سے پہلے وہ معروف ایرانی فنکاروں داریوش ارجمند،جمشید مشائخی، پرویز پرستوئی، رضا روئگری، مہران مدیری اور رمبود جوان کے علاوہ ٹی وی فٹبال کمنٹیٹر عادل فردوس پور اور فٹبال کھلاڑی علی داعی کی بھی تصویریں بنا چکی ہیں۔

Related posts

والعصر امامیہ ٹرسٹ کی گرانقدر ملی خدمات

qaumikhabrein

مہاراشٹر۔ طلبا کے لئے خوش خبری۔بغیر امتحان کے ہونگے پاس۔

qaumikhabrein

روس اور امریکا میں کشیدگی۔روس امریکہ سے سفیر کو واپس بلائےگا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment