qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عصر حاضرمیں مسلم خواتین کے رول پر کانفرنس

راجدھانی میں ایران کلچر ہاؤ ز کے اشتراک اور تعاون سے ایک بین لاقوامی کانفرنس کا انعقاد ’عصر حاضر میں مسلم خواتین کا رول‘ کے موضوع پر ’نوئیڈا ایکسپریس وے گروپ‘ کی جانب سے علینا زیدی کی کنوینر شپ میں کیا گیا۔علینا ایک سماجی کارکن اور شاعرہ و قلمکار ہیں۔کانفرنس کا آغاز سامعہ کاظمی کے ذریعہ تلاوت کلام قرآن پاک سے کیا گیا۔ کلیدی خطبہ نئی دلی میں ایران کے کلچرل کونسلرڈاکٹر محمد علی ربّانی نے پیش دیا۔جس میں موضوع سے متعلق اہم نکات بیان کیےاور خواتین کے اسلام میں مقام پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی کے طور پر ایران حکومت کے شعبہ خواتین اور خانگی امورکی ڈائریکٹر ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اظہا رخیالکرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں خواتین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر خدیجہ کریمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر زہرہ سادات میرہاشمی،محترمہ سییپدہ اشرفی ومحترمہ فاطمہ زارائی کو گیسٹ آ ف آنر بھی پیش کیا گیا او اپنے اپنے شعبوں میں ان معزز خواتین کے رول کی ستائش کی گئی۔

کانفرنس کے اکیڈمک اجلاس میں ڈاکٹر زہرہ سادات میر ہاشمی(ایران)،پروفیسر عذرا عابدی(شعبہ سماجیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دلی)،ڈاکٹر آبرو امن اندرابی(سسینئر اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ اسلامک اسٹدیز،جامعہ ہمدرد،نئی دلی)وغیرہ نے موضوع کا مختلف جہتوں سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اس موقع پر آسیہ زیدی نے دلکش آواز میں نعت رسول پاکﷺ پیش کی جسے کافی پسند کیا گیا۔فردوس جہاں اور سطوت سیدہ نے بھی اس سیشن میں حصہ لیا۔

کانفرنس کے بعد تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کیا۔
نمائش میں ہندوستانی اور ایرانی مصوروں کے شاہکاروں کی نمائش بھی کی گئی جسے سامعین نے کافی پسند کیا۔کانفرنس میں بڑی تعدا دمیں علم و ادب سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام میں پروفیسر انو دھون کے ہاتھوں دو کتابوں کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ پروگرام کی نظامت منشاء کاظمی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔

Related posts

“یکجہتی ہو کاروان امن بھی”،کے موضوع پر سمینار. جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ نے کیا اہتمام

qaumikhabrein

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن آجکل قرآن کا مطالعہ کررہے ہیں۔

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی نہیں ہوگی

qaumikhabrein

Leave a Comment