
انسان کی بنیادی ضرورتوں میں صحت اور تعلیم سب سے زیادہ اہم ہے۔ ان دونوں ہی شعبوں میں غریب افراد سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ معاشی کمزوری کے سبب لاکھوں مناسب دوا علاج مہیا نہ ہونے کی صورت میں کسمپرسی کی حالت میں دم توڑ دیتے ہیں اور لاکھوں بچے اچھی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کچھ ہمدرد افراد نے قوم کی ان بنیادی ضرورتوں کو پورا کرکے ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے لئے ‘اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ’ قائم کیا گیا ہے جو بغیر کسی فائدے کے خلوص کے ساتھ مستحقین کی خدمت کررہا ہے۔

‘اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ’ ملک بھر میں غریب اور مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مختلف طبی مراکز، کلینک، اسپتال، ڈاکٹرز، پیتھالوجی لیبز اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ضرورت مند مریضوں تک علاج کی سہولت پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ’ کا مشن یہ ہیکہ کوئی بھی مریض مالی مشکلات کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔ اسکے لئے مختلف اسپتالوں اور طبی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے ضرورت مند مریضوں کو مفت یا کم لاگت میں معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

‘اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ’ کی جانب سےایک ایسا نیٹ ورک تشکیل دیا جا رہا ہے جو صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو جوڑ کر زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں کی مدد کر سکے۔
اب تک کئی اسپتال، ڈاکٹرز، ڈائیگنوسٹک سینٹرز، پیتھالوجی لیبز اور دیگر طبی ماہرین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں ضرورت مند مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ٹرسٹ کے ساتھ اس خدمت خلق کے لئے وہ اسپتال جو مریضوں کی مدد کے لیے تیار ہوں ۔وہ ڈاکٹرز جو مشورے اور علاج فراہم کریں۔ وہ فارمیسیز جو سستی دواؤں کی فراہمی میں مدد کریں۔ وہ ڈائیگنوسٹک سینٹرز اور پیتھالوجی لیبز جو رعایتی شرح پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں اور وہ افراد جو ضرورت مند مریضوں کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں منسلک ہیں ۔

ٹرسٹ سے منسلک ہوکرصحت کے شعبے سے وابستہ اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہر فرد واحد اور ادارہ صحت کی سہولیات کو ہر ضرورت مند تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکتا۔ ٹرسٹ سے وابستہ ہونے اور مزید معلومات کے لئے مولانا رضی حیدر زیدی سے 919568146232 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔