qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے۔ مولانا عابد بلگرامی

مرنے کے بعد انسان کے سب سے زیادہ کام آنے والا عمل اسکے ذریعے اپنی زندگی میں کیا گیا حدمت خلق کا کام ہے۔ دہلی کی درگاہ شاہ مرداں میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر اہل بیت مولانا عابد بلگرامی نے اسلامی تاریخ کے کئی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار نے عملی طور پر خدمت خلق کی اہمیت بتائی.

انہوں نے کہا کہ اپنے لئے تو ہر انسان جیتا ہے دوسروں کے لئے جینا ایک انسان کو کامل بناتا ہے۔ ایصال ثواب کی مجلس کا اہتمام ایک مومنہ حسنا راشد فاطمہ کے چہلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

الہ اباد سے تعلق رکھنے والے مجاہد آزادی مبارک مزدور کی بہن حسنا راشد فاطمہ کا گزشتہ دنوں لمبی بیماری کے بعد دہلی میں انتقال ہو گیا تھا۔۔ حسنا راشد فاطمہ الہ آباد کے ایک بہت باعزت اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ انکے سب سے بڑے بھائی مبارک مزدور مجاہد آزادی تھے وہ پنڈت نہرو اور لعل بہادر شاستری کے ساتھیوں میں تھے۔ مبارک مزدور نے ملک کی جد و جہد آزادی کے دوران جیل کی سعوبتیں برداشت کیں۔ وہ پنڈت نہرو کے ساتھ الہ آباد کی نینی جیل میں قید رہے تھے۔

۔ حسنا راشد فاطمہ کے والد محمد حسین بھی الہ اباد کی ایک معروف ہستی تھے۔ حسنا راشد فاطمہ کے پسماندگان میں تین بیٹیاں ہیں۔

Related posts

اسرائیل فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کرچکا ہے۔

qaumikhabrein

امروہا میں ایک شام ڈاکٹر لاڈلے رہبر کے نام

qaumikhabrein

قطربین افغان مذاکرات۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے گفتگو کا پہلا دور ختم۔

qaumikhabrein

Leave a Comment