qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسلام سے لوگوں کودور رکھنے کے لئے مغربی طاقتیں اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کرتی ہیں۔ مولانا علی حیدر غازی

اسلام تلوار کے زور پر پھیلا۔ اسلام جنگ و جدال کا مذہب ہے۔ اسلام خونریزی برپا کرنے والا مذہب ہے۔ یہ پروپگنڈہ مغربی طاقتوں نے اسلام کو بدنام کرنے اور لوگوں کو اسلام سے دورکرنے کے لئے کیا ہے۔دہلی کی درگاہ شاہ مرداں میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی حیدر غازی نے کہا کہ رسول اللہ نے اسلام کی خاطر جتنی جنگوں کا سامنا کیا ان سب میں مجموعی طور پر بھی چند ہزار افراد ہلاک نہیں ہوئے اور اسلام پر جنگ و جدل کا مذہب ہونے کا الزام لگانے والی مغربی طاقتوں نے پہلی اور دوسری عظیم جنگوں میں کروڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مسلم ملکوں میں بھی ان ہی طاقتوں نے لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا۔

مولانا علی حیدر غازی نے نوجوانوں سے مغربی طاقتوں کے پروپگنڈے سے دور رہنے کو کہا۔ درگاہ شاہ مرداں میں مجلس عزا کا اہتمام زاہد علی مرحوم کے چہلم کے موقع پر کیا گیا تھا۔ مرحوم زاہد علی مجاہد آزادی مبارک مزدور کے بہنوئی تھے۔ الہ آباد سے تعلق رکھنے والے مبارک مزدور جد و جہد آزادی کے دوران کئی بار جیل گئے ۔وہ پنڈت نہرو کے ساتھ نینی جیل میں بھی رہے تھے۔ مجلس میں سوز خوانی اختر عباس اورانکے ہمنواؤں نے کی۔

مردانی مجلس کے بعد زنانی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس سے ذاکرہ اہل بیت شبنم زیدی نے خطاب کیا۔ مرحوم زاہد علی کے فرزند شارق علی نے مجلس عزا میں شرکت کرنے والے مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔

qaumikhabrein

آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کی بہو کو لال قلعہ چاہئے۔

qaumikhabrein

گلگت بلتستان کے ساتھ پاکستانی حکومت کا سوتیلا سلوک

qaumikhabrein

Leave a Comment