qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ضلع کٹک میں عالمی مجاہد ملت کانفرنس

اڑیسہ  کےضلع کٹک کے تلدہ صالح پور میں انٹرنیشنل مجاہد ملت کانفرنس منعقد ہوئی۔ موقع تھا مر کزی آل انڈیا تبلیغ سیرت ممبئی انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی  تقریب  کا۔ کانفرنس کی صدارت وارث جمال قادری مرکزی صدر آل انڈیا تبلیغ نے کی۔ کانفرنس کی سرپرستی شاہ معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشیں آستانہ مخدوم اشرف کچھوچہ شریف  نے کی۔ کانفرنس  میں ملک و بیرون ملک کے علما و مشائخ ائمہ مساجد شعرائے کرام نے شرکت کی۔  اس موقع پر وارث جمال کی کتاب آل انڈیا تبلیغ سیرت کی تاریخ و کار نامے آئینہ حسن خوباں اور  معارف مجاہد ملت کا اجرا ہوا ۔

آل انڈیا تبلیغ سیرت کی جانب سے مقتدر علما و مشائخ کو ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ علامہ ظفر اقبال ،معین ملت علامہ معین میاں ، علامہ وارث جمال قادری ، حضور اسلم میاں نے علامہ مفتی محسن رضا ثقافی کو اجازت و خلافت سے نوازا۔کانفرنس میں   شاہ سید ظفر اقبال اشرفی چیئر مین علم فاونڈیشن بر طانیہ ، سید اسلم میاں بریلی شریف یوپی، علامہ قمر الزماں جنرل سکریٹری ورلڈ اسلاملک مشن یوکے ،مبلغ اسلام علامہ فروغ القادری برطانیہ، خطیب موریشش علامہ غفران ، علامہ ڈاکٹر امجد رضا امجد ادارہ شرعیہ پٹنہ،مبلغ اہل سنت علامہ مجاہد حسین ،صدر تبلیغ سیرت مغربی بنگال، ، علامہ مفتی محسن رضا ثقافی جنرل سکریٹری آل انڈیا تبلیغ سیرت ، علامہ قمر الزماں مصباحی بہار ، حضرت علامہ سراج چشتی ممبئی ، شاعر اسلام ماجد ازہر و شاعر اسلام ریاض احمد حبیبی کے علاہ پچاس سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی ۔

Related posts

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علما کی تصاویر تیار

qaumikhabrein

سعودیہ میں شیعوں پر مظالم کا سلسلہ دراز۔ایک اور عالم گرفتار

qaumikhabrein

اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے۔نئی نسل کو اردو سے جوڑنا ہماری اولین ذمہ داری۔۔ ڈاکٹرتقی عابدی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment