qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سرد ترین شہر یاکوتسک۔ جہاں لوگوں کی پلکیں تک جم جاتی ہیں۔

دنیا میں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں اتنی شدید سردی پڑتی ہے کہ درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ سخت سردی کے سبب لوگوں کی پلکیں تک جم جاتی ہیں۔روس کے خطے سائبیریا میں واقع شہر’ یاکوتسک ‘کو دنیا کے چند سرد ترین مقامات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور انسانی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سرد ترین شہر ہے۔وہاں اس ہفتے درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ۔

ستم بالائے ستم یہ ہیکہ مقامی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔ماسکو کے مشرق میں 5 ہزار کلومیٹر دور واقع اس شہر میں اکثر درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جاتا ہے۔وہاں کے مکینوں کو خود کو گرم رکھنے کے لیے بہت زیادہ احتیاطی تدابیراختیار کرنا پڑتی ہیں۔اس شہر میں سب سے کم درجہ حرارت فروری 1987 میں منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہاں اتنی سردی ہوتی ہے کہ کسی عمارت یا قبر کے لیے کھدائی کرنا بھی بہت مشکل ثابت ہوتا ہے ۔ سرد موسم میں یہاں سے طیارے بھی نہیں گزر سکتے اور فصلیں اگانا تک ممکن نہیں ہے۔مقامی مارکیٹ میں منجمد مچھلی فروخت کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ لباس کی متعدد تہیں پہننا ضروری ہیں، ہم کسی گوبھی کی طرح متعدد تہوں پر مشتمل لباس پہنتے ہیں۔2018 میں اس شہر میں موسم اتنا سرد ہوگیا تھا کہ کچھ رہائشیوں کے مطابق ان کی پلکیں بھی منجمد ہوگئی تھیں۔

اس شہر کی آبادی 10 لاکھ کے قریب ہے اور وہاں کی سردیاں بہت شدید ہوتی ہیں یہاں تک کہ روس جیسے سرد ملک کے لحاظ سے بھی موسم سرما کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Related posts

پوترا پورٹل شکشن سیوک بھرتی میں اُردو میڈیم طلباء کو راحت۔۔

qaumikhabrein

گوتم اڈانی کے میانمار کی فوجی کمپنی سے تجارتی رشتوں کا انکشاف۔

qaumikhabrein

اے ایم یو میں کیسے پھیلا کورونا۔ اسٹاف ویکسین لگوانے سے ہچکچا تا رہا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment