امام حسین اور انکے رفیق شہیدان کربلا کا چہلم حال میں اختتام پزیر ہوا۔ کورونا کی وجہ سے متعدد پابندیوں کے باعث کربلا پہونچنے والے زائرین کی تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت کم رہی لیکن ایک اندازے کے مطابق اس بار ایک کروڑ نوے لاکھ زائرین کربلا پہونچے اور امام حسین اور دیگر شہیدوں کا پرسہ بی بی سیدہ اور امام زمانہ کی خدمت میں پیش کیا۔
چہلم کے بعد پہلی بار امام حسین اور حضرت عباس علمبردار کے روضوں ،دالانوں اور صحنوں کی صفائی کا کام مکم کیا گیا۔دھلائی اور صفائی کے کام میں سیکڑوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔روضوں کی صفائی کا کام رضا کار بڑی عقیدت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔دنیا کے ہر عقیدت مند کی تمنا ہوتی ہے کہ وہ آئمہ اطہار کے مقدس روضوں کی صفائی کے کام میں ہاٹھ بٹائے۔