ابھی دنیا کے دیگر ممالک طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے میں پس و پیش کر رہے ہیں لیکن چین نے طالبانی حکومت کو مالی مدد دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چین نے افغانستان میں جاری کشیدگی کے ختم ہونے کی تعریف بھی کی ہے۔ طالبان کے تئیں چین کا جھکاؤ پہلے سے ہی نظر آرہا تھا۔ اب چین نے طالبانی حکومت کو 31 ملین ڈالر کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے لئےچین کی مالی مدد کی یہ ابتدا ہے۔چین کا کہنا ہیکہ طالبان کو افغانستان میں حالات نارمل کرنا چاہئیں۔
چین دنیا کے ملکوں سے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل بھی کرچکا ہے۔ دوسری طرف دنیا کے تمام ممالک طالبان کے ساتھ رشتوں کے معاملے میں تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ لیکن چین اس معاملے میں بازی مار گیا ہے۔ طالبان بھی چین کو ایک اقتصادی سوپر پاور قرار دیتا ہے۔ جہاں تک طالبان کا معاملہ ہے انکا کہنا ہیکہ وہ تمام ملکوں کے ساتھ اچھے رشتوں کے خواہاں ہیں۔