
18 ذی الحجہ کو دنیا بھر میں عید غدیر منائی جائےگی لیکن بہت سے مقامات پر عیدوں کی عید کے سلسلے میں جشن اور منقبتی محفوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پوتےنہلی ضلع چکبالاپور میں آستانہ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا میں بھی جشن عید غدیر کا اہتمام کیا گیا۔۔

انجمنِ حیدری و ادارہ سقائے سکینہ نے مقامی مومینین کے تعاون سےعالی شان پیمانے پر جشنِ عیدِ غدیر کا اہتمام کیا ۔مولانا سید لقمان حیدر امام جمعہ نے جشن کی صدارت کی۔ آفتابِ نظامت ڈاکٹر ناطق علی پوری نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

علمائے کرام اور میزبان و مہمان شعرائے کرام نے اپنا زرین کلام پیش کیا الحاج میر عارف علی صدرِ انجمن حیدری اور زوار میر وزیر علی سکریٹری نے مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کیا، کثیر تعداد میں مومنین نے جشن میں شرکت کی۔