qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عالمی شہرت یافتہ سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی کا انتقال

بر صغیر ہند و پاک کے معروف سلام گزار اشرف عباس کے بڑے بھائی مظفر عباس کو کنیڈا میں سپرد لحد کردیا گیا۔ گزشتہ اتوار کو انکا84 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ مظفر عباس ڈیڑھ ماہ سے بیمار تھے۔ انکی نماز جنازہ برٹش کولمبیا کے شہر سری کے عزائے حسین سنٹر میں ظہرین کی نماز کے بعد ہوئی ۔ انہیں برٹش کولمبیا کے ہی شہر چلی ویک کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مظفر عباس کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین فرزند ہیں۔۔

مظفر عباس اور سلام گزار اشرف عباس

مظفر عباس پاکستان کے معروف وکیل اور مداح اہل بیت منور عباس شہاب کے سب سے بڑے فرزند تھے۔ منور عباس شہاب علامہ رشید ترابی اور جوش ملیح آبادی کے قریبی رفیقوں میں تھے۔مظفر عباس سات بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔مظفر عباس سے قبل انکے تمام بہن بھائی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔

Related posts

شیو ورما میڈیا ایوارڈ 2021 کا اعلان۔

qaumikhabrein

حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر کی اورنگ آباد کے صحافیوں سے ملاقات

qaumikhabrein

وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں کا شدید احتجاج

qaumikhabrein

Leave a Comment