qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں اضافہ۔

کینیڈا میں پولیس کو رپورٹ کیے گئے نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نفرت پر مبنی حملوں کی تعداد 2020 میں 72 حملوں سے بڑھ کر 2021 میں 144 حملوں تک پہنچ گئی ہے۔
کینیڈا کی نیشنل مسلم کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا: ہم نے 2021 میں کینیڈا میں نہ جانے کتنےمسلمانوں کو ان نفرت انگیز جرائم کی وجہ سے کھو دیا، اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ان مرنے والوں کی تعدادسرکار کے ذریعے پیش اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

2021 میں لندن شہر میں ایک خاندان کے چار افراد کے قتل کے ساتھ ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوا۔ اس واقعے میں ’’نیتھنیل فیلٹ مین‘‘ نامی ایک20 سالہ ٹرک ڈرائیور نے سلمان افضل ، ان کی والدہ، بیوی اور ان کی پندرہ سالہ بیٹی کو اپنےٹرک سے کچل ڈالا تھا۔ موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔
پولیس نے اس حادثہ کے وقت کہا تھا کہ یہ حملہ مسلمانوں سے نفرت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نیشنل کونسل آف چائلڈ اینڈ مدر نے 2021 میں ایک رپورٹ شائع کی اور اسلاموفوبیا سے لڑنے اور نفرت انگیز جرائم کے متاثرین کی مدد کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے 15 نصیحتیں جاری کیں۔

Related posts

وزیراعظم کو کالا جھنڈہ دکھانے کی ملی سزا۔ ریتا یادو کو گولی مار دی گئی۔

qaumikhabrein

چھوٹی بچت اور پی پی ایف پر شرح سود گھٹانے کا فیصلہ واپس۔

qaumikhabrein

امام زمانہ (عج) کی بیعت کی تجدید

qaumikhabrein

Leave a Comment