qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

10 جمادی الاول جنگ جمل کی فتح کا دن۔

ظاہری خلافت ملنے کے بعد مولا علی علیہ السلام کو سب سے پہلے جس فتنے کا سامنا کرنا پڑا وہ جنگ جمل تھی۔ بصرہ کے باہر ایک مقام پر ہونے والی اس جنگ میں رسول اللہ کی ایک زوجہ اور رسول کے دو بڑے صحابی طلحہ اور زبیر اس میں پیش پیش تھے۔ 10 جمادی الاول سن 36 ہجری بمطابق دسمبر 656 عیسوی کو ہوئی اس جنگ میں مولا علی کو فتح نصیب ہوئی اور انہوں نے رسول اللہ کی زوجہ کو بصد عزت و احترام مدینے بھجوایا۔ اس جنگ کو جنگ جمل یا اونٹ والی جنگ اس لئے کہا جاتا ہیکہ رسول کی ایک زوجہ اونٹ پر سوار ہو کر میدان میں آئی تھیں۔

بعض افراد کا خیال ہے کہ جنگ جمل ہو یا جنگ صفین، آج کے دور میں یہ ایک تاریخی داستان سے زیادہ اور کچھ نہیں، لیکن خود مولا علی علیہ السلام نےاسے تاریخ کا فرسودہ ورق نہیں بلکہ عقیدے و نظریے کی جنگ نیز قلوب کی معیت سے تعبیر کیا ہے۔
اسی لیے جب مولائے کائنات کو جنگ جمل میں فتح ملی، تو اس موقع پر آپؑ کے ایک صحابی نے آپؑ سے عرض کیا: کاش میرا فلاں بھائی بھی یہاں موجود ہوتا تو وہ بھی دیکھتا کہ اللہ نے آپ کو آپ کے دشمنوں پر کیسی فتح و کامرانی عطا فرمائی ہے!
جناب امیر ع نے اس سے کہا:
’’کیا تمہارا بھائی (نظریے اور عقیدے) میں ہمارے ساتھ تھا؟
اس نے کہا: جی حضور!
آپؑ نے فرمایا:
پھر وہ ہمارے ساتھ موجود تھا بلکہ ہمارے اس لشکر میں وہ اشخاص بھی موجود تھے جو ابھی مردوں کے صلبوں اور عورتوں کے شکموں میں ہیں۔ عنقریب زمانہ انہیں ظاہر کرے گا اور ان سے ایمان کو تقویت پہنچے گی۔ (نہج البلاغہ: خطبہ 12)

Related posts

15 شعبان منانے کے لئے گیارہ ملین زائرین کربلا معلیٰ میں

qaumikhabrein

پھر ایک مسلمان ،کو ہندو شر پسندوں نے ظلم کا نشانہ بنایا

qaumikhabrein

سیکولر پارٹیوں کے ایجنڈے سے مسلمان غائب۔از سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment