امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہونچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔امریکہ میں آئے دن شوٹنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔جن میں بے گناہوں کی جانیں جاتی ہیں۔