qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائل کے معاملے پر امریکی مسلمان بائڈن سے سخت ناراض

امریکہ میں آباد مسلمان اسرائل کی کھلم کھلا حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائڈن سے سخت ناراض ہیں۔عرب، مسلم اور فلسطینی حقوق انسانی گروپوں نے امریکی میڈیا اداروں اور سیاسستدانوں کے ذریعے فلسطینیوں کی غیر انسانی تصویر پیش کرنے پر انہیں لعنت ملامت کی ہے۔

کونسل آن اسلامک رلیشنس (CAIR) کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر نہاد اعواد نے ایک پریس کانفرنس میں عربوں اور امریکی مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کا سلسلہ شروع ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔نہاد اعواد نے امریکی صدر جو بائڈن کی فلسطینیوں کی انسانیت کو پہچاننے میں ناکامی کے لئے تنقید کی۔نہاد اعواد نے بائڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم ، جنگی جرائم اورنسل کشی کے ارتکاب کے لئے اسرائل کو گرین سگنل دے رہے ہیں۔ نہاد اعواد نے کہا کہ بائڈن نے عالمی برادری، فلسطینیوں اور امریکی شہریوں کو مایوس کیا ہے۔نہاد اعواد نے بسائڈن سے تشدد رکوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

Related posts

اورنگ آباد میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ

qaumikhabrein

ایران نے ذوالجناح سیٹلائٹ لانچر کا تجربہ کیا

qaumikhabrein

برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس چن میں ملا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment