qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرسیاستقومی و عالمی خبریں

وزیر اعظم کے جنم دن کی مناسبت سے بوٹا پتھری میں تقریب۔

گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کی مناسبت سے بی جے پی کا پارٹی پروگرام منعقد ہوا پروگرام میں بی جے پی جموں وکشمیرکےریاستی جنرل سیکرٹری سنیل شرما اور بارہمولہ کپواڑہ بی جے پی کے انچارج انور خان اور دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔کافی تعداد میں گجر بکروال سے وابستہ مرد وخواتین بھی پروگرام میں موجود تھے۔۔لوگوں نے روایتی انداز سے ڈھول بجا کر لیڈروں کو استقبال کیا۔

بوٹا پتھری میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کے آغاز کے بعد یہ پہلا بی جے پی کا پروگرام تھا۔فارسٹ رائٹس ایکٹ کے آغاز پر گجر بکروال طبقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہواہے۔ اس موقع پر بی جے پی کی جانب سے گجر بکروال اور دیگر قبائلی علاقے کے لوگوں میں راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے سابقہ حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا۔

سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ان دونوں جماعتوں نے لوگوں کا استحصال کیا۔شرما نے کہاکہ واحد بی جے پی ہے جو نیا کشمیر بنانے میں مصروف ہے ۔یہ پارٹی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہی ہے۔( رپورٹ۔۔حرہ فیضان۔کشمیر )

Related posts

’غلامی کی جدید شکلیں’ اور اقوام متحدہ کی رپورٹ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

بحرینی حکمراں۔ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

qaumikhabrein

تیل ابیب میں زوردار دھماکے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment