برطانیہ کی نئی وزیر اعظم نے ببانگ دہل کہا ہیکہ وہ انتہا پسند یہودی ہیں۔ برطانیہ کی نئی وزیر اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کی رہنما لز ٹرس کا کہنا ہیکہ وہ اپنی حکومت میں برطانیہ اور اسرائیل کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔
برطانوی وزیر اعظم کا صیہونی ہونے پر اصرار، مغربی رہنماؤں کی جانب سے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے امریکا کے صدر جو بائیڈن اور دیگر کئی حکام صیہونی حکومت کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں۔ دوسری جانب یہی رہنما انسانی حقوق کے دفاع کا بھی دعوی کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کی پایمالی کرتی ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
کنزرویٹو حکمران جماعت کی کانفرنس میں برطانوی وزیر اعظم کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں لِز ٹرس نے فلسطینیوں پر مظال ڈھانے والے اسرائل کی کھلم کھلا حمایت کا اعلان کیا۔