qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دوسری شادی کرنے کےلئے شوہر پہلی بیوی کو بھون کر کھا گیا

دوسری شادی کی خواہش میں اکثر و بیشتر قتل کے واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، مگر برازیل میں پیش آئے واقعے کے بعد دنیا حیران رہ گئی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ شخص نے دوسری شادی کی بیوی سے اجازت طلب کی، جس پر بیوی نے انکار کردیا۔ اس نے طیش میں آکر بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے۔
ملزم موروبتایانے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد جسم کے حصوں کو مصالحے لگا کر پکایا اور پھر اسے کھاگیا، تاکہ قتل کے شواہد مٹ جائیں اور پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کسی عورت کے عشق میں گرفتار ہوگیا تھا اور چاہتا تھا کہ اس سے شادی کرلے، مگر پہلی بیوی نے صاف انکار کردیا تھا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد ظالم شخص نے دوسری عورت سے شادی بھی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مورو نامی شخص کے گھر کے پاس کسی انسانی جسم کی باقیات پڑی ہوئی ہیں۔ جب پولیس نے تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ مورو نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ہے۔ پولیس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے لیکن مورو کی دوسری شادی کی خواہش نے دونوں کے تعلقات خراب کر دیے اور بات قتل تک پہنچ گئی ۔

Related posts

سعودی عرب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ملازمت سے محروم ہونگے۔

qaumikhabrein

سعودی عرب میں 40شیعوں سمیت 81 افراد کو ایک روز میں پھانسی دیدی گئی

qaumikhabrein

’ظلم‘ پر’فرض شناسی‘ کا نقاب ڈالنے کی کوشش۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment