qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو مہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں چنوتی دیدی

بلقیس بانوں کی عصمت ریزی اور اسکے کئی گھروالوں کے قتل کے مجرموں کی جیل سے رہائی کے معاملے پر کانگریس کو چھوڑ کر تمام سیاسی پارٹیوں کو سانپ سونگھا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر تو اس معاملے پر لے دے مچی ہوئی تھی لیکن کسی سیاسی لیڈر کی ہمت نہیں ہورہی تھی کہ اس معاملے پر صدائے احتجاج بلند کرتا۔ یہ سیاسی اور اخلاقی جمود توڑا ہے ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے۔ انہوں نے بلقیس کیس کے تمام گیارہ مجرموں کی گجرات حکومت کے ذریعے معاف کئے جانے کےنتیجے میں رہائی کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چنوتی دی ہے۔

وکیل شاداں فراست کے توسط سے مہوا موئٹرا نے مفاد عامہ کی ایک اپیل سپریم کورٹ میں داخل کی ہے جس میں بلقیس کی اپنی حفاظت کے تعلق سے اندیشے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہیکہ مجرموں کی رہائی سماجی اور انسانی انصاف کی روایت کو مستحکم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس سلسلے میں ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ رکن پارلیمنٹ مہوا موئٹرا کی جانب سے داخل اپیل میں کہا گیا ہیکہ چونکہ کیس کی جانچ پڑتال سی بی آئی نے کی تھی اس لئے ریاستی حکومت کو تعزیرات ہند کی دفعہ 432 کے تحت مرکزی حکومت کی رضا مندی کے بغیر مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی اجازت دینے کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعے معاف کئے جانے کے روز ہی تمام مجرموں کی رہائی سے اشارہ ملتا ہیکہ ریاستی حکومت نے ہر مجرم کے کیس کا انفرادی طور سے جائزہ لئے بغیر ہول سیل میں رہائی کرائی۔ اپیل میں عدالت سے مجرموں کو معاف کئے جانے کے سلسلے میں گائیڈ لائنس وضع کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ اس قسم کے معاملوں میں اختیارات کا غلط استعمال روکا جاسکے۔

Related posts

ہوشیار خبردار من کی بات نہیں سنی تو ملےگی سزا

qaumikhabrein

50برس کی عمر میں 60 بچوں کا باپ

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی قتل معاملہ۔ “ٹرمپ” کے وارنٹ گرفتاری جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment