qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

غزال مہدی کو خدمات کے اعتراف میں میڈل

نہٹور میں صحت اور تعلیم کے میدان میں لگاتار خدمات انجام دینے والے غزال مہدی کی  سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں میڈل سے نواز گیا ہے۔ جن 50 مقتدر اور باصلاحیت اداروں اور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ان میں غزال مہدی بھی شامل ہیں۔ضلع میجسٹریٹ انکت کمار اگروال، آئی اے ایس نے روٹری کلب بجنور کی ایک تقریب میں منتخب شخصیات کو ایوارڈس سے نوازہ۔  غزال مہدی کو “بجنور مہوتسو” کے انعقاد میں انکے تعاون کے لئے میڈل پیش کیا گیا۔  بجنور کو ضلع قرار دیے جانے کے 200 سال مکمل ہونے پر 8-10 نومبر تک بجنور مہوتسو منعقد کیا گیا تھا۔

غزال مہدی صحت سے متعلق بیداری اور تعلیم کے حوالے سے ایک جانا پہچانا نام ہے جو معاشرے کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک “مفت شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر”  قائم کیا ہے جو غریب اور پسماندہ لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ 110 ہفتہ سے اپنی مفت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اب تک 55 تربیت یافتہ  ہیلتھ والنٹیر تیار کئے ہیں جو گزشتہ دو سال سے سینٹر پر ہر اتوار کو بے لوث طریقہ سے جانچ اور کاؤنسلنگ کا کام کرتے ہیں۔  اس کے علاوہ غزال مہدی نے شہر میں پہلا پری پرائمری سٹی کراؤن پبلک سکول قائم کیا ہے جو تعلیمی میدان میں ایک اہم قدم ہے۔

غزال مہدی کو ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اعزاز سے نوازے جانے پر میجر چرن سنگھ شرما، بلال زیدی، ببیتا رانی، مقصود انصاری، ظفر قریشی، رضوان انصاری، دلشاد احمد، پریم ویر تیاگی، انتظار حسین زیدی، غلام صابر، انکور جین، شمیم بلاگر، شیخ سلمی، اطاعت حسین، محمد مہدی اور ڈاکٹر سلیم احمد سمیت کئی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی صحت مند زندگی کی دعا کی۔

Related posts

علما و مبلغین کو ’حوزہ نیوز ایجنسی‘ سے منسلک ہونا چاہئے۔۔ حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی

qaumikhabrein

ایران دیسی طور سے تیار کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کریگا۔

qaumikhabrein

آرمی کی جانب سے طلبا کے لئے پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment