qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

گورنر عارف خاں کے ہاتھوں ڈاکٹر مہتاب کی کتاب کا اجرا

ممتاز ادیب ،محقق و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کی پندرہویں کتاب ‘چاہت’ کی رسم اجرا کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں انجام پائی۔ یہ تقریب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن بھوپال مدھیہ پردیش کے زیر اہتمام بھوپال کوہ فضا میں منعقدہ ہوئی۔ ۔اس موقع پر کیرالا کے گورنر عارف محمد خان کو ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب وسط ہند میں اُردو ادب اور تہذیب کو بھی انکی فرمائش پر پیش کیا گیا ۔گورنر عارف محمد خان نے ڈاکٹر مہتاب عالم کی تحقیق پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف ادب میں اضافہ سے تعبیر کیا بلکہ تحقیق کو زمانے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے سائنسی شعور کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

عارف محمد خان نے کہا کہ تعلیم میں تمام کامیابیوں کا راز پوشیدہ ہے ۔مسلمان جنہیں اقراء سے تعلیم کے حصول کی تلقین کی گئی ہے انہیں چاہیے کہ تعلیم کے حصول کو زندگی کا مقصد بنائیں۔ پروگرام میں ملک کی تعمیر و ترقی اور مسلمانوں کے مختلف مسائل پر دانشوروں نے سوال کیے جس کا عارف محمد خان نے دلائل کے ساتھ جواب دیا ۔

سابق ڈی جی چھتیس گڑھ ایم ڈبلیو انصاری نے اس موقع پر عارف محمد خان کا تعارف کراتے ہوئے طالب علمی کے زمانے کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یادوں کو پیش کیا ۔اس موقع پر ایم دبليو انصاری کی تحقیقی کتاب ممتاز مجاہد آزادی شیخ بھکاری اور بطخ میاں انصاری کی بھی رونمائی گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں انجام پائی ۔بھوپال کے منفرد لبِ و لہجہ کے شاعر ڈاکٹر اعظم نے دیوان اعظم ، ناول درد کا چاند اور آسان عروض کی کتاب عارف محمد خان کی خدمت میں پیش کی ۔پروگرام کی نظامت سینئر سائنٹسٹ تسنیم حبیب نے کی ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسو سی ایشن بھوپال ایم پی کے صدر اعظم علی خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ترانہ علی گڑھ کو خصو صیت کے ساتھ پیش کیا گیا ۔

Related posts

دوسروں کو قریب لانے کا ذریعہ اہل بیت کے فضائل کا بیان۔ مولانا تنویر عباس

qaumikhabrein

بے باک صحافی رعنا ایوب کو ایک اور باوقار عالمی انعام

qaumikhabrein

روزہ داروں کو کورونا کا خطرا نہیں۔ عالمی صحت تنظیم

qaumikhabrein

Leave a Comment