qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایرانی سفارتکار کیوں ہے بیلجئم کی جیل میں

ایک ایرانی سفارتکار چار جنوری2021 سے بیلجئم کی جیل میں ہے۔ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں اسد اللہ اسدی کو بیلجئم کی عدالت نے 20 برس قید کی سزا دی تھی۔کسی سفارتکار کی گرفتاریبین الاقوامی ضابطوں کے خلاف ہے۔ایران نے اسدی کی غیر قانونی گرفتاری اور مقدمہ چلائے جانے کے خلاف اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن سے شکایت کی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ہر ملک کے سفارتکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ اگر کسی معاملے میں انکے ملوث ہونے کا الزام ہوتا ہے تو انہیں ملک بدر کیا جاتا ہے گرفتار کرکے مقدمہ نہیں چلایا جاتا ۔ لیکن بیلجئم میں بین القوامی ضابطوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایرانی سفارتکار کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ چلا کر سزا دیکر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

بیلجئم کی عدالت

اسد اللہ اسدی کو جولائی 2018 میں جرمنی کی ریاست بویریا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسدی پر پیرس کے نواح میں ایرانی اپوزیشن کی ریلی میں بم دھماکہ کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگایا گیا۔اکتوبر 2018 میں اسدی کو جرمنی سے بیلجئم منتقل کردیا گیا جہاں اینٹ ورپ عدالت نے انہیں بیس برس قید کی سزا دی۔ ایران کے حقوق انسانی محکمہ کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر کو خط لکھ کر ایرانی سفارتکار کے ساتھ کئے گئے غیر قانونی سلوک کی شکایت کی ہے۔کاظم غریب آبادی ک کہنا ہیکہ اسدی ویانہ آسٹریا میں ایران کے سفارتکاروں کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انکی گرفتاری اور سزا بین الاقوامی سفارتی ضابطوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

Related posts

یو پی میں انتقامی سیاست کا کھیل شروع؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

رذق حلال کمانے کو بھی اسلام میں عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

ضلع بڈگام میں ڈرائیور کا مشتبہ طور سے قتل۔ لوگوں میں غم و غصہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment