qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

شہید حسن نصراللہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی؟

ایک جانب جہاں  شہید اقصیٰ   سید حسن نصر اللہ کی شہادت  پر پوری دنیا کے اسلامی حلقوں میں غم و غصہ ہے وہیں  انکی تدفین کے وقت اور مقام کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ شہید حسن نصراللہ کو بیروت میں تشییع جنازہ  کے بعد کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین ہوگی۔  لیکن حزب اللہ کے رہنماوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

شہید نصر اللہ کا کفن

اخبار ‘شرق الاوسط’ کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو تدفین کے لئے عراق نہیں لے جایا جائے گا۔ ان کی تشییع جنازہ اور تدفین لبنان میں ہی  ہوگی البتہ اس کی تاریخ ابھی تک معین نہیں کی گئی ہے۔چونکہ شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں اعلی شخصیات کی شرکت متوقع ہے لہذا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حالات نارمل ہونے تک اس عمل میں تاخیر ہوگی۔ان تمام متضاد خبروں کے باوجود یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان سے باہر نہیں لے جایا جائے گا اگرچہ ان کی تشییع کے وقت اور جائے تدفین کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں ملی ہے۔

جمعرات کو اسرائل کے ایک شدید حملے میں سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کے متعدد لیڈر شہید ہو گئے تھے۔سید حسن نصر اللہ کے ساتھ  حزب اللہ کے جو دیگر لیڈر شہید ہوئے ان میں شیخ مجاہد، ممتاز کمانڈر حجت الاسلام والمسلمین “نبیل قاووق”  اور کمانڈر “حاج علی عبدالمنعم کرکی” (جہادی نام حاج ابوالفضل)  شامل ہیں ۔ نبیل لبنان کی مزاحمتی قیادت کونسل کے رکن تھے۔

کمانڈر نبیل فاووق بھی شہید ہوئے

ادھر شہید حسن نصر اللہ کے طور پر سید ہاشم صفی الدین کا نام لیا جارہا ہے۔  حزب اللہ کے نئے سربراہ کے طور پر سید ہاشم صفی الدین کا نام سامنے آنے  کے بعد سے صیہونی میڈیا نے انکے خلاف پروپگنڈہ شروع کردیا ہے۔یہودی اخبار نے دعوا کیا ہیکہ سید ہاشم صفی الدین نے حزب اللہ کی کمان سنبھالنا شروع کر دی ہے اور وہ سید حسن نصر اللہ سے زیادہ انتہا پسند ہیں۔

ہاشم صفی الدین

حزب اللہ کے سربراہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کا غم دنیا کے ہر گوشے میں منایا جارہا ہے۔ جگہ جگہ  اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج اورشہیدوں کے سوگ میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مقررین کا کہنا ہیکہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی اسرائیلی ظلم کے خلاف جدو جہد کمزور نہیں پڑےگی۔

Related posts

امریکہ میں لوگ بائبل پڑھنا ترک کرتے جارہے ہیں۔

qaumikhabrein

نوحوں کے مجموعے ‘بیاض شمیم’ کی رسم اجرا

qaumikhabrein

ہندوستان اسرائیل سے 100 ڈرون طیارے خرید رہا ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment