qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفتروں پر ایکم ٹیکس کا چھاپہ

گجرات فسادات پر حال ہی میں ڈاکیومنٹری جاری کرنے والے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفتروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس حکام نے بی بی سی کے بزنس سے متعلق دستاویز کی چھان بین کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہیکہ انکم ٹیکس حکام نے بی بی سی کے صرف بزنس سے متعلق کاغزات کو کھنگالا ہے۔ اسکے پروموٹرز اور ڈائریکٹروں کے گھروں اور دفتروں پر ریڈ نہیں کی ہے۔

بی بی سی کے دفتر پر چھاپے ماری کو مرکزی حکومت کی انتقامی کاروائی سمجھا جارہا ہے۔ چند ماہ قبل ہی بی بی سی نے گجرات کے2002 کے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ایک ڈاکیومینٹری جاری کی تھی۔ اس ڈاکیومینٹری میں موجودہ وزیر اعظم اور فسادات کے دور میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو فسادات کے لئے ذمہ دار بتایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ڈاکیومینٹری کو یکسر مسترد کرکے اسکے اوپر پابندی لگا دی ہے۔ یو ٹیوب ،ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں تک پر سے اس ڈاکیومینٹری اور ا س سے متعلق مواد کو ہٹا دیا گیا۔

بی بی سی کی اس ڈاکیومینٹری پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چنوتی دی گئی ہے۔ عدالت نے تین فروری کومرکز اور دیگر سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔

Related posts

پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی جاں بحق

qaumikhabrein

دہلی۔21 برس سے کم عمر کے لوگ شراب نہیں پی سکیں گے

qaumikhabrein

ڈاکٹر ادریس غالب انسٹی ٹیوٹ کے کار گزار ڈائریکٹر بنے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment