شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کےپٹن میں بیٹر ہوپ سماجی تنظیم نے فیڈنگ ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے معذور افراد ے لئے ایک کیمپ منعقد کیا۔ اس کیمپ میں معزورافراد میں وہیل چیئرز، آلات سماعت، اور ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ دیگر آلات تقسیم کئے گئے۔کیمپ کا افتتاح ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم نے کیا۔اس موقع پر تحصیلدار پٹن ثاقب مرتضیٰ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس کیمپ کا مقصد علاقے میں معذور افراد کو امداد فراہم کرنا تھا۔ معزورین کو عام لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جسکی تکمیل کے لئے بیٹر ہوپ نامی سماجی تنظیم سامنے آئی ہے۔بیٹر ہوپ تنظیم کے بانی عاقب مجید ڈارکاکہناہےکہ ان کی کوشش ہے کہ کشمیر میں معذور افراد اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ہے۔اس تنظیم نے معذور افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔۔ اس میں کشمیر کے کارکن جاوید ٹاک کا بھی تعاون رہاہے۔ تقریب میں تحصیلدار پٹن ثاقب مرتضیٰ نے کہا، “ہم بیٹر ہوپ تنظیم اور فیڈنگ ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشکور ہیں۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے علاقے میں معذور افراد کو ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔”
کیمپ سے فیضیاب ہونے والوں نے کیمپ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔