qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائیل بحرین میں اسرائیلی علاقہ بنانے کی کوشش میں

موصولہ خبروں پر اگر یقین کیا جائے تو اسرائیل بحرین کی راجدھانی منامہ میں چالیس فیصد پرانے علاقوں کو ہتھیا کر وہاں ایک اسرائئیلی علاقہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
العالم ٹیلی ویزن چینل کی ایک رپوٹ کے مطابق بحرین کے معروف عالم دین اور الوفا اسلامی تحریک کے لیڈر سید مرتضیٰ سندھی کا کہنا ہیکہ اسرائیلی باشندے،بحرینی باشندوں کی زمینیں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسرائیلی بھاری قیمت اد کرکے بحرینی باشندوں سے انکی زمینیں خرید رہے ہیں۔

شیخ عیسیٰ قاسم۔ شعیہ عالم دین۔ بحرین

سید مرتضیٰ کا کہنا ہیکہ اسرائیلی منامہ میں اپنا ایک علاقہ قائم کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ اسرائلیوں کی کوشش ہیکہ منامہ میں اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب ہی زمینیں خریدی جائیں۔ اس سے پہلے ایک اور مذہبی لیڈر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم بھی بحرینی باشندوں کو اسرائیلیوں کے ہاتھوں زمینیں بیچنے کے تعلق سے خبردار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلیوں کے ہاتھوں زمینیں بیچنا ایسا ہے جیسے اپنا مذہب، تاریخ اور ملک بیچ دیا۔

Related posts

یوروپی ملکوں کے چہرے بے نقاب۔ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی۔

qaumikhabrein

نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ دینا حرام۔ علما کا فتویٰ

qaumikhabrein

امروہا میں جلد ہوگا تقی عابدی کی صدارت میں عالمی ادبی سیمنار

qaumikhabrein

Leave a Comment