یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے 12 ارکان نے بحرین میں حقوق اسانی کی خراب صورتحال پر سخت ناراضگی جتائی ہے۔ان ارکان نے اس سلسلے میں یورپی یونین کے محکمہ خارجہ کے سربراہ جوزیب بوریل کے نام ایک خط لکھا ہے جسمیں بحرینی حکومت کے ہاتھوں اپوزیشن کو منصوبہ بند طریقے سےکچلے جانے پر گہری ناراضگی ظاہر کی ہے۔
خط میں دریافت کیا گیا ہیکہ یورپی یونین کے محکمہ خارجہ نے بحرین میں حقوق انسانی کی پامالی پر کیا اقدام کیا ہے۔خط میں لکھا یگیا ہیکہ اپوزیشن لیڈر حسن موشیما اور ڈاکٹر عبد الجلیل جیل میں اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔ دونوں لیڈر شدید بیمار ہیں۔بحرینی حکومت نے یورپ کے بھی کؕی باشدوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔
۔اپوزیشن لیڈروں کو جمہوریت کا مطالبہ کرنے کے جرم میں جیل میں ڈالا گیا ہے۔بحرین میں 2011 سے جمہوریت کی بحالی کے مطالبے کے حق میں تحریک چل رہی ہے جسے حکومت طاقت کے زور پر دباتی رہتی ہے۔