qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بحرین۔ با حجاب خاتون کو داخل ہونے سے روکنے پر ریسٹورینٹ بند

حجاب کے معاملے میں ہندستان میں جاری مسلم دشمن ذہنیت سے متاثر ایک ریسٹورینٹ منیجر کو بحرین میں رسوائی بھی ملی اور ملازمت سے ہاتھ بھی دھونا پڑا۔منیجر کی مسلم دشمن ذہنیت کا خمیازہ ریسٹورینٹ مالکان کو بھگتنا پڑا اور انکا ریسٹورینٹ انتظامیہ نے بند کردیا۔
قصہ یہ تھا کہ ریسٹورینٹ کے منیجر نے ایک با حجاب خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ بحرین کی ٹورزم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی بی ٹی اے ای نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اتھارٹی نے تمام غیر ملکی تجارتی مراکز سے ملک کے ضابطوں کی پاسداری کرنے کو کہا ہے۔ ادھر ‘لینٹرن’ نامی ہندستانی ریسٹورینٹ کے مالکان نے با حجاب خاتون کو داخل ہونے سے روکنے والے منیجر کو ملازمت سے برطرف کرکے واقعہ پر معافی مانگی ہے

رپورٹ کے مطابق بحرین کی دارا الحکومت منامہ کے عادلیہ علاقے میں لینٹرن نامی ایک ہندستانی ریسٹورینٹ ہے۔ جسے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر بند کردیا گیا ہے۔ ریسٹورینٹ کے مالکان نے ایک بیان جاری کرکے منیجر کی حرکت پر معاف مانگی ہے ۔ مالکان کا کہنا ہیکہ وہ پینتیس برسوں سے بحرین میں ہر ملک کے لوگوں کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔مالکان نے اعلان کیا ہیکہ انتیس مارچ کو ریسٹورینٹ آنے والے تمام افراد کو مفت کھانا پیش کیا جائےگا۔

Related posts

بڑھاپے میں اولاد نے گھر سے نکالا۔ شاہ ولایت کے مزار پر بے سہارا پڑی ہے خاتون۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔ڈاکٹر لاڈلے رہبر اور لیاقت امروہوی کو اعزاز

qaumikhabrein

شام میں بی بی زینب کے روضے میں نئی ضریح

qaumikhabrein

Leave a Comment