qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرین میں سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے شاہی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے نمائشی پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس درمیان آل خلیفہ حکومت نے سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کو پوپ فرانسس سے ملنے سے روک دیا۔

بحرین میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق کی جانب سے جاری کیے جانے والے مختصر کتابچے میں شاہی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے نمائشی پارلیمانی انتحابات کے بائیکاٹ کی سو سے زائد وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔
کتابچے میں جن ایک سو انتالیس وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے ان میں قانون اور آئین کی خلاف ورزی، انتخابی عمل کے کم ترین معیاروں پرعمل نہ ہونے اور آزادانہ ماحول میں رائے دہی کے فقدان اور سیاسی گھٹن جیسے معاملات شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمائشی انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی اسمبلی عوام کی نمائندہ ہونے کے بجائے ایک نمائشی اسمبلی ہوگی اور شاہی خاندان کی جی حضوری کے سوا کچھ نہیں کرے گی۔
بحرین کی شاہی حکومت نے بارہ نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے بحرین کی اسلامی انقلابی تحریک کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم نے عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابات مزید ظلم ڈھانے کے لیے کرائے جارہے ہیں۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے خلاف پرامن عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرین کے عوام خاندانی آمریت کے بجائے مکمل جمہوری نظام کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین میں انقلابی تحریک کے آغاز سے اب تک دسیوں بحرینی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی ہزار لوگوں کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے اور ہزاروں افراد کو جیل میں بند کردیا گیا ہے ۔
انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں نے کئی بار آل خلیفہ حکومت کی جانب سے مخالفین کی سرکوبی کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی اصلاحات کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بحرین کی سیکورٹی فورس نے سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کو عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کرنے سے روک دیا ہے۔

Related posts

کشمیری نوجوان نے 58 دن میں قرآنی نسخہ تیار کر دیا۔

qaumikhabrein

کشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی تصویر کی بےحرمتی کے خلاف ہنگامہ

qaumikhabrein

ایشیاکے سب سے بڑے ” باغ گل لالہ“ کو آج سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment