qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرینی شیعہ اربعین میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ حکومت نے لگائی پابندی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کے بیرونی سفر پر نئی بندشیں عائد کر دیں۔
بحرین کے پاسپورٹ اور امیگریشن آفس نے اپنے ہی عوام کے خلاف امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کے بیرونی سفر پر نئی بندشیں عائد کر دیں۔
جانے کے لئے فارم بھرنے کی شرط لگادی ہے تاکہ بحرینی شہریوں کو مقامات مقدسہ کی زیارتوں پر جانے سے روکا جا سکے۔
بحرینی شہریوں نے اربعین حسینی کا وقت قریب آنے کے موقع پر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا اقدام کئے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کو شہری آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال لاکھوں بحرینی شہری عراق کی زیارتوں اور اربعین کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے نجف اشرف اور کربلائے معلّیٰ کا سفر کرتے ہیں مگر اس بار انہیں آل خلیفہ حکومت کے متعصبانہ اقدامات کے سبب عراق کے سفر سے محروم کیا جارہا ہے۔

Related posts

یکم محرم الحرام سے عازمین عمرہ کر سکیں گے۔

qaumikhabrein

بادشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے گئے نو برس ہو گئے۔

qaumikhabrein

کراچی والے مہنگائی سے پریشان 2400 روپئے میں خرید رہے ہیں 20 کلو آٹا

qaumikhabrein

Leave a Comment